کورونا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پرووینشن (کے سی ڈی سی) کی طرف سے آج جاری نئے اعدادوشمار میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 100 نئے معاملے
جنوبی کوریا میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 100 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی یہاں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 204 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے100 نئے معاملے
کورونا وائرس کے 153 مریض راجدھانی سول سے تقریبا 300 کلومیٹر دور ڈائگو میں ہیں۔ جنوبی کوریا میں گزشتہ صرف تین دنوں میں کورونا وائرس کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو 20 اور جمعرات کو 53 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
ملک میں 3 جنوری سے16 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 13 ہزار 61 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے اور 3 ہزار 180 لوگوں کی جانچ ابھی کی جارہی ہے۔وہیں 17 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 2:41 AM IST