اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں 10 طالبان ہلاک

ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

sdf
sfd

By

Published : Nov 24, 2020, 6:06 PM IST

افغانستان کے بغلان صوبہ میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں سلامتی دستوں کے چار جوان اور 10طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے ۔

اس جھڑپ میں سلامتی دستوں کے تین جوان اور 12شدپسند زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

صوبائی پولیس ترجمان احمد جاوید بشارت نے کہا کہ سلامتی دستوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے بعد حدبخشی اور بغلان مرکزی علاقوں میں جھڑپ ہوئی۔ وہاں تعینات سلامتی دستوں نے موثر طریقہ سے جوابی کارروائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details