اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں 10 طالبان ہلاک - افغانستان

افغانستان کے دو صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Jul 5, 2020, 3:24 PM IST

افغانستان کے دو صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان فوج کی 215 میوند کور نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک کے علاقے یخچال میں سیکیورٹی چوکیوں پر شدت پسندوں نے حملے کیے، جس کے جواب میں افغان نیشنل آرمی نے بھی فائرنگ کرکے چار جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

صوبہ جبول کے ضلع شنکائے میں اسی طرح کے واقعہ میں چھ جنگجو ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details