اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھوٹان میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز

بھوٹان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 10 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے۔

بھوٹان میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز
بھوٹان میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز

By

Published : May 31, 2020, 9:59 PM IST

وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں کورونا کے زیادہ تر معاملوں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد شامل ہیں۔ نئے معاملات میں سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں اور یہ سبھی مغربی ایشیائی ممالک سے واپس آئے ہیں۔ یہ تمام حکومت کی جانب سے بھیجے گئے خصوصی طیاروں سے واپس آئے ہیں۔

نئے کیسز میں سے دو کو ضلع پارو میں سرکاری کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے جب کہ آٹھ دیگر کو تھمپو شہر کے کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ تمام مریضوں کو آج شام مختلف وارڈز میں داخل کیا جائے گا۔

وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ مئی میں ملک میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details