اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں تشدد پسندانہ جھڑپ میں 10 ہلاک - افغانستان میں تشدد پسندانہ جھڑپ میں 10 ہلاک

سلامتی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں پانچ طالبان مارے گئے۔ جھڑپ میں تین پولس افسران سمیت چار اہلکاروں اور ایک شہری کی موت ہوگئی اور چھ اہلکارزخمی ہوگئے۔

افغانستان میں تشدد پسندانہ جھڑپ میں 10 ہلاک
افغانستان میں تشدد پسندانہ جھڑپ میں 10 ہلاک

By

Published : Mar 17, 2020, 6:13 PM IST

افغانستان کے مغربی بدغیس صوبہ میں منگل کو ہوئے تشدد پسندانہ جھڑپوں میں پانچ طالبان ہلاک ہوگئے اور چار افغان سلامتی اہلکاروں اور ایک شہری کی موت ہوگئی۔

صوبائی پولس کے سربراہ شیر آغا الوکوج نے یہ اطلاع دی۔پولس افسر نے بتایا کہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے جاوند ضلع میں سلامتی چوکیوں پر آج صبح حملہ کردیا۔

سلامتی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں پانچ طالبان مارے گئے۔ جھڑپ میں تین پولس افسران سمیت چار اہلکاروں اور ایک شہری کی موت ہوگئی اور چھ اہلکارزخمی ہوگئے۔

طالبان نے تشدد کے اس واقعہ پر کسی بھی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details