اردو

urdu

ETV Bharat / international

زکربرگ نے تشدد آمیز پوسٹ کو نہ ہٹانے پر فیس بک کی غلطی قبول کی - removing militia post

سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ 'پولیس کے ذریعے جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا جس کے بعد ملیشیا گروپ کے ایک پیج کے ذریعہ لوگوں کو ورغلایا گیا۔'

zuckerberg accepts facebook mistake in not removing militia post
زکربرگ نے تشدد آمیز پوسٹ کو نہ ہٹانے پر فیس بک کی غلطی قبول کی

By

Published : Aug 30, 2020, 7:32 AM IST

امریکی پولیس کی جانب سے جیکب بلیک کو گولی مار دینے کے بعد وسکونسن میں پرتشدد مظاہروں کے ایک ہفتہ بعد فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ملیشیا گروپ کے صفحے کو 'تاخیر' سے ہٹایا گیا ہے'۔

تاہم زکربرگ نے اس غلطی پر معذرت نہیں کی اور کہا کہ ابھی تک فیس بک کو کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ کینوشا گارڈ کے صفحے یا اس مسلح ملیشیا کے اراکین کی جانب سے عوام کو تشدد کے لیے بھڑکایا گیا ہو۔

سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ 'پولیس کے ذریعے جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا جس کے بعد ملیشیا گروپ کے ایک پیج کے ذریعہ لوگوں کو ورغلایا گیا'۔

زوکربرگ نے فیس بک پر شائع کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ 'کیونوشا گارڈ کے صفحے نے فیس بک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی اور اسے بہت سے لوگوں نے لائک کیا تھا۔'

سوشل میڈیا کے بڑے ادارے نے حالیہ ہفتوں میں ان گروپوں کی پوسٹوں کو ہٹانے یا اس پر پابندی لگانے کے لئے نئے رہنما خطوط اختیار کئے ہیں جن سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

کینوشا میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر ایک مسلح شہری نے دو افراد کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کیا جس کے بعد فیس بک نے اس پیج کو ہٹا دیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران بھی فیس بک کا غلط استعمال ہوسکتا ہے جس کے لیے احتیاط برتنے کی تیاری ضروری ہے'۔

واضح رہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details