امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 142964759 ہوگئی ہے جبکہ 3044475 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.68 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 15616130 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک 182553 افراد دنیا چھوڑ ہو چکے ہیں۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس نے 1.40 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے 3.78 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 54.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.01 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46.65 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 1.04 لاکھ اموات ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں متاثرہ کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 44.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہاں 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔
ترکی میں اب تک 43.84 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36613 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 38.91 لاکھ اور 1.17 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 34.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 77102 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31.98 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 80680 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔