اردو

urdu

ETV Bharat / international

پوری دنیا میں 18.55 کروڑ سے زیادہ کورونا سے متاثر - امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ

پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے وبا کی وجہ سے اب تک 18.55 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 40.10 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پوری دنیا میں 18.55 کروڑ سے زیادہ کورونا سے متاثر
پوری دنیا میں 18.55 کروڑ سے زیادہ کورونا سے متاثر

By

Published : Jul 9, 2021, 10:31 PM IST

بین الاقوامی سطح پر اب تک 335.62 کروڑ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 55 لاکھ 73 ہزار 594 متاثر جبکہ 40 لاکھ 10 ہزار 743 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.37 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.06 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

پوری دنیا میں کورونا کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43،393 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 52 ہزار 950 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 459 مریضوں کی صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 284 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ایک ہفتہ کے دوران کورونا سے 56 اموات: ڈبلیو ایچ او

فعال معاملے 1977 کم ہوکر 4 لاکھ 58 ہزار 727 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں 911 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی طور سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار 939 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details