اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے پونے تین کروڑ افراد متاثر

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.65 کروڑ اور اس جان لیوا وبا سے 8.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

By

Published : Sep 5, 2020, 3:50 PM IST

دنیا بھر میں کوروناکے پونے  تین کروڑ  افراد متاثر
دنیا بھر میں کوروناکے پونے تین کروڑ افراد متاثر

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 2 کروڑ 65 لاکھ 21 ہزار 304 متاثر اور 8 لاکھ 73 ہزار 260 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے پونے تین کروڑ افراد متاثر

متاثر و ہلاکت کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز کرکے 61 لاکھ 99 ہزار 998 اور اب تک 1 لاکھ 87 ہزار 750 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل جو دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اب تک اس ملک میں 40 لاکھ 91 ہزار 801 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 502 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 432 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 24 ہزار 179 ہوگئی ہے، اسی مدت کے دوران70 ہزار 72 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 7 ہزار 223 ہوگئی ہے اور 1089 اموات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہزار 561 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک دن میں کورونا کے قریب ایک لاکھ نئے کیسز

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرکے 10 لاکھ 11 ہزار 987 ہوچکی ہے اور 17 ہزار 598 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا وبا کا پھیلاو بڑھتا ہی جارہا ہے، جس کی وجہ سے وہ کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں دنیا میں پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 6 لاکھ 70 ہزار 145 افراد اس وائرس سے متاثر اور29 ہزار 405 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا نے کووڈ 19 سے متاثرہونے کے معاملہ میں جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے، اب تک اس ملک میں 6 لاکھ 41 ہزار 574 افراد اس وائرس سے متاثر اور ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہزار 618 ہوگئی ہے۔

وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 678 ہوچکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 90 تک پہنچ گئی ہے اور 66 ہزار 851 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین اب دنیا میں نویں پوزیشن پر ہے، اب تک اس ملک میں 49 ہزار 989 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29 ہزار 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کووڈ 19 سے متاثرہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنانے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 4 لاکھ 61 ہزار 882 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 623 ہے۔ایک اور لاطینی امریکہ ملک چلی میں 4 لاکھ 18 ہزار 469 افراد کورونا سے متاثر اور 11 ہزار 494 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایران میں اب تک 3 لاکھ 82 ہزار 772 افراد اس وبا سے متاثرجبکہ 22 ہزار 44 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، فرانس نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 3 لاکھ 47 ہزار 267 افراد اس وبا سے متاثر اور 30،730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 672 اور اس جان لیوا وبا سے 41 ہزار 626 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 615 اور 4 ہزار 412 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وہیں سعودی عرب میں کورونا کے 3 لاکھ 19 ہزار 141 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4 ہزار 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 512 افراد کورونا سے متاثر اور 6 ہزار 335 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لا کھ 76 ہزار 555 اور 6 ہزار 564 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2 لاکھ 74 ہزار 644 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 35 ہزار 518 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں عراق نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں 2 لاکھ 52 ہزار 75 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 7 ہزار 359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں وہیں جرمنی میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 283 افراد اس وائرس سے متاثر اور9 ہزار 327 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بیلجیم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 901 ہوچکی ہے جبکہ کینیڈا میں 9 ہزار 190، انڈونیشیا میں 7 ہزار 832، ایکواڈور میں 6 ہزار 674، نیدرلینڈ میں 6 ہزار 270، سویڈن میں 5 ہزار 835، مصر میں 5 ہزار 495، بولیویا میں 5 ہزار 343، چین میں 4 ہزار 728، رومانیہ میں 3 ہزار 812، فلپائن میں 3 ہزار 732، گوئٹے مالا میں 2 ہزار 825، یوکرین میں 2 ہزار 612، پولینڈ میں 2100، پنامہ میں 2063، سوئٹزرلینڈ میں 2 ہزار 13، ہونڈوراس میں 1 ہزار 984، پرتگال میں 1 ہزار 833، اور آئر لینڈ میں 1 ہزار 777 اموات ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details