اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا سے دنیا بھر میں 3.63 کروڑ سے زائد افراد متاثر

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3.63 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ تقریباً 10.60 لاکھ افراد اس مہلک وبا سے موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

world wide coronavirus update today
کورونا سے دنیا میں 3.63 کروڑ سے زائد متاثر

By

Published : Oct 8, 2020, 5:26 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 3,63,94,156 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 10,60,462 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں انفیکشن سے تقریباً 2.16 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 77.76 لاکھ سے زیادہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 78,524 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد اب 68,35,656 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت۔ کورونا کے کل 902425 فعال معاملات ہیں جبکہ اب تک 5827705 افراد اس وبا سے شفا حاصل کرچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ 1.48 لاکھ سے زیادہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12.42 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور 21755 افراد نے جان گنوائی ہے۔

کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے اب تک تقریباً 8.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 27180 جاں بحق۔

اسپین میں اس وائرس کی زد میں اب تک تقریباً 8.35 لاکھ لوگ آئے ہیں اور 32562 نے جان گنوائی ہے۔ پیرو میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ یہاں اس وائرس اب تک 8.33 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 32914 جاں بحق۔

میکسیکو میں کورونا سے اب تک 7.95 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 82726 جاں بحق۔ وہیں فرانس میں اس کی زد میں اب تک قریب 6.94 لاکھ افراد آئے ہیں اور 32463 کی جان گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں 6.85 لاکھ متاثر اور 17248 جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اب تک تقریباً 5.47 لاکھ لوگ متاثر اور 42605 کی موت ہوئی ہے۔

ایران میں اس سے تقریباً 4.84 لاکھ متاثر ہیں جبکہ 27658 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ چلی میں کورونا سے 4.74 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں اور 13090 اموات ہوئی ہیں۔

وہیں عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.91 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 9604 کی موت۔ بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد 3.73 لاکھ سے زائد اور اموات کی 5440 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے قریب 3.38 لاکھ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 4947 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یورپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس کی زد میں تقریباً 3.34 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 36061 کی موت ہوگئی ہے۔

فلپائن میں کورونا سے اب تک 3.3 لاکھ متاثر اور 5925 کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں ترکی میں اس وبا سے اب تک 3.29 لاکھ سے زائد متاثرہیں اور 8809 کی موت ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اب تک تقریباً 3.17 لاکھ متاثر اور 6544 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد تقریباً 3.16 لاکھ ہوگئی ہے اور 11472 اموات ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

اظہار خیال کی آزادی کی آڑ میں زیادتی کا دور دورہ، سپریم کورٹ کا سخت ردعمل

جرمنی میں اب تک اس وائرس سے3.11 لاکھ متاثر اور 9582 جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11,743، بلجیئم میں 10,108،کناڈہ 9593،بولیویا8,192،نیدرلینڈ 6,574، مصر میں 6010، سویڈن 5,892 ،چین 4739،رومانیہ 5,203،یوکرین 3626،گواٹیمالا3335،پولینڈ 2,717،پناما 2,448 اورہونڈوراس میں 2,466افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details