امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گلروے علاقے میں پوری دنیا میں کھانے کے فیسٹول کے طور پر معروف 'گلروے گارلک فیسٹول' کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند گولی چلا دی۔
اس حادثے میں مسلح حملہ آور نے 3 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب فیسٹول کے آخری روز کھانا پکانے اور میوزک کا مقابلہ چل رہا تھا۔ اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول تھا۔ اور لوگوں پر خوف کا ماحول طاری ہو گیا۔
حادثے کی چشم دید گواہ کیلا ریکارڈی نے بتایا کہ جیسے ہی فائرنگ کی آواز آئی وہ بھاگنے لگیں۔ کچھ دیر تک سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے۔ پہلے تو ایسا لگا کہ پٹاخے کی آواز ہے۔ لیکن بعد میں سمجھ آیا کہ گولی چل رہی ہے۔