اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیا ٹرمپ اب انتخابی ریلی میں شریک ہوں گے؟

کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی پہلی ریلی میں شرکت کریں گے

will trump participate in the election rally now?
کیا ٹرمپ اب انتخابی ریلی میں شریک ہوں گے؟

By

Published : Oct 10, 2020, 2:21 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر اور اب شفایاب ہونے کے بعد پیر کے روز فلوریڈا میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی-

بہ شکریہ ٹوئٹر

ٹرمپ مہم کے سربراہ نے کہا ہے کہ 'ٹرمپ پیر کے روز فلوریڈا کے سان فورڈ میں منعقد 'امریکہ کو پھر سے عظیم بناؤ' پروگرام سے خطاب کریں گے۔



اس سے قبل اے بی سی نیوز نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہفتہ کو وائٹ ہاؤس میں پہلا عوامی پروگرام منعقد کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے معالج سین کانلے نے کہا کہ امریکی صدر ہفتے کے روز تک عوامی تقریبات میں شرکت کے لئے واپس آئیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایک ہفتہ قبل والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں علاج کے لئے کہا گیا تھا۔

پیر کو ڈاکٹروں نے ٹرمپ کو اسپتال سے چھٹی دے دی اور اپنا کام جاری رکھتے کہا تھا کہ علاج کرنے کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details