رائٹرز نے جمعہ کو رپوٹ دی ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے رمدسیویر کو دوائیوں کی فہرست سے معطل کردیا ہے۔
اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا تھا کہ اینٹی وائرل ڈرگ 'رمدسیویر' کو کورونا کے مریضوں کے لیے نہیں استعمال کیا جانا چاہیے، خواہ وہ کتنے ہی بیمار کیوں نہ ہوں، کیوںکہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ وہ کام کرتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے گائیڈ لائن ڈیویلپمنٹ گروپ پینل نے مزید کہا کہ اگر رمدسیویر کے فائدہ مند اثرات موجود ہیں تو اس کے امکان کم ہیں اور نقصان کا امکان باقی ہے۔