اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او نے کووڈ 19 کے لئے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی - فائزر بائیو این ٹیک

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے فائزر بائیو این ٹیک اور آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

WHO
WHO

By

Published : Mar 13, 2021, 11:16 AM IST

عالمی ادارہ صحت نے جانسن اینڈ جانسن کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو بھی ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کووڈ 19 کے لئے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی

عالمی ادارہ صحت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے جانسن اینڈ جانسن کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اس اقدام کا مطلب ہے کہ اب بین الاقوامی سطح پر جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین کو مہیا کرایا جاسکتا ہے، خصوصی طور پر اسے ان ترقی پذیر ممالک میں بھی مہیا کرایا جا سکتا ہے، جہاں پہلے سے کوئی دوسری ویکسین مہیا نہیں ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گبریئس نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ "جب نئے ٹیکے دستیاب ہوجاتے ہیں، تو ہمیں ان کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ عالمی حل کا حصہ بنیں اور کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے کہ کچھ ممالک اور لوگ پیچھے رہ جائیں۔"

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے فائزر بائیو این ٹیک اور آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ امریکی ہیلتھ ایجنسی نے اس کے شراکت داروں، صنعت کے نمائندوں اور دیگر کے ساتھ اس ہفتہ کے شروع میں قلت کے ممکنہ حل کے لئے نشست کی اور اس کی نشاندہی کی ہے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ اب شیشے، پلاسٹک کے فلٹرز اور دیگر عناصر کی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے پروڈکشن کی مانگ میں اچانک اضافہ ہونے سے اس کی قلت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپلائی کو محدود نہ کریں، اس سے پوری دنیا میں خطرے بڑھ سکتے ہیں۔

تین بر اعظموں پر ہوئے اسٹڈی میں جانسن اینڈ جانسن کو 85 فیصد فائدے مند پایا گیا ہے، جو کمزوری کو دور کرنے اور ایمرجنسی اور جانوں کو بچانے میں مددگار ہے۔

امریکی حمایت یافتہ کوویکسین ایفرٹ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے 500 ملین خوراکیں مہیا کرنے کے لئے جانسن اینڈ جانسن کے ساتھ ابتدائی معاہدہ کیا ہے لیکن یہ قانونی طور پر پابند نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details