ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو بروقت وبا قرار دیا: ٹیڈروس - تین ماہ قبل عالمی وبا قرار دیا گیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبريسس نے کہا ہے کہ تنظیم نے صحیح وقت پر کورونا وائرس کو عالمی وبا قراردیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو بر وقت پر وبا قرار دیا: ٹیڈروس
ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو بر وقت پر وبا قرار دیا: ٹیڈروس
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:49 PM IST

ٹیڈروس نے کہا 'اگر ہم حالات کو دیکھیں تو ہم نے صحیح وقت پر کورونا وائرس کو عالمی وبا قراردیا اور دنیا کو اس سے نمٹنے کے لئے وقت ملا'۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی گزشتہ چند دنوں میں کافی تنقید ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلہ میں ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی رقم ​​بھی روک دی تھی۔

ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا، ٹئڈروس نے کہا 'تقریبا تین ماہ ہونے والے ہیں اور تب چین سے باہر صرف 82 کیسز ہوئے تھے اور کوئی موت نہیں ہوئی تھی'۔

انہوں نے کہا 'یہ صرف ڈائرکٹر جنرل کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ دنیا بھر کے تمام ماہرین نے غور و خوض کرنے کے بعد اس پر فیصلہ لیا تھا'۔

قابل غور ہے کہ کوکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 26 لاکھ 11 ہزار 182 کیسز ہو چکے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداایک لاکھ 81 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details