عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلی بار ہوا کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ترمیم شدہ سائنسی سمری جاری کرے گا۔
جب منگل کے روز باقاعدہ پریس کانفرنس میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی کسی خبر کے بارے میں پوچھا گیا تو، ڈبلیو ایچ او کے ماہر بینیڈیٹا الیگرانجی نے کہا، 'ہم قبول کرتے ہیں کہ کورونا وائرس اور وبائی امراض سے وابستہ دیگر شعبوں کی طرح، اس سلسلے میں بھی نئے شواہد سامنے آرہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ان شواہد ہر کھلے ذہن سے غور کرنا چاہئے اور وائرس کے انفیکشن کے طور طریقوں کے ضمن میں درکار احتیاطی تدابیر کے معاملے میں اس کے اثرات کو سمجھنا چاہئے۔'