امریکہ نے جب بھارتی نژاد امریکی شہری نیرا ٹنڈن کو بجٹ ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ تب بھارت کے ساتھ ساتھ پورے ایشیائی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم اب محکمہ مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے بھارتی نژاد امریکی نیرا ٹنڈن کی نامزدگی وائٹ ہاؤس نے واپس لے لی ہے۔
وہائٹ ہاؤس نے نیرا ٹنڈن کی بحیثیت بجٹ ڈائریکٹر نامزدگی واپس لے لی - urdu khabar
وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں محکمہ مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے نامزد بھارتی نژاد امریکی شہری نیرا ٹنڈن کی نامزدگی واپس لے لی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے نیرا ٹنڈن کی بجٹ ڈائریکٹر کی نامزدگی واپس لے لی
واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نومنتخب صدر، جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی نیرا ٹنڈن کو وائٹ ہاؤس کی سربراہی میں 'آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ' نامزد کیا۔
یہ بھی بتادیں کہ نیرا ٹنڈن کو ریپبلکن پارٹی اور بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے کچھ ڈیمو کریٹک رہنماؤں کے خلاف ایک متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ساتھ ہی کچھ سینئر ریپبلکن رہنماؤں نے بھی ٹنڈن کی نامزدگی کی مخالفت کی۔