ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'گزشتہ ساڑے تین برس سے وائٹ ہاوس میں شریک کار محترمہ سارہ سینڈرز اس ماہ کے آخر تک عہدہ چھوڑ کر اپنے گھر عظیم تر ریاست آرکنساس جا رہی ہیں'۔
ٹرمپ کے مطابق، سارہ سینڈرز بہت اہم شخصیت ہیں۔ ان میں غیر معاملی صلاحیتیں ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ سارہ سینڈرز نے اس وقت امریکی ریاست آرکنساس کی گورنر بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ نے مزید لکھا کہ 'انھوں نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ امید کرتا ہوں کہ وہ آرکنساس کے گورنر بننے کے فیصلے میں کامیاب رہیں گی۔وہ بہت شاندار ہیں۔ سارہ آپ کی خدمات کے لیے بہت شکریہ!' بتایا جاتا ہے کہ ٹرمپ نے سارہ سینڈرز کے کام پر اطمینان ظاہر کی۔
سارہ سینڈرز اپنا استعفی وائٹ ہاوس میں بغیر کسی بریفنگ کے 94 ویں دستوری دن کے موقع پر پیش کریں گی۔
سارہ سینڈرز کے مستعفی ہونے کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کئی عہدیدار استعفیٰ دے چکے ہیں۔