اردو

urdu

ETV Bharat / international

جو بائیڈن نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کب کیا تھا؟ - 2020 امریکی انتخابات

نو منتحب امریکی صدر جو بائیڈن کی زندگی کا پس منظر سیاسی رہا، وہ صدر بننے سے قبل سینٹ اور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

When did Joe Biden begin his political journey?
جو بائیڈن نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کب کیا تھا؟

By

Published : Nov 20, 2020, 1:38 PM IST

دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کہے جانے والے امریکہ کے نو منتحب صدر جو بائیڈن کا صدر منتخب ہونے سے قبل بھی طویل سیاسی کیرئیر رہا ہے۔

بائیڈن کا سیاسی سفر سنہ 1972 میں امریکی سینیٹ کا رکن منتخب ہونے کے ساتھ شروع ہوا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 27 برس تھی۔

تین نومبر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد نو منتخب صدر بن گئے

اس دوران بائیڈن امریکہ کی تاریخ میں چھٹے کم عمر ترین سینیٹر بن گئے۔

سنہ 2008 میں بارک اوباما نے انہیں انتخابات میں نائب صدر کے منصب کے لیے چنا تو بائیڈن کو سینیٹ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

اس کے بعد وہ تین نومبر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد نو منتخب صدر بن گئے۔

سابق صدر بارک اوبامہ، جو بائیڈن کو اعزاز سے نوازتے ہوئے

اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ممبئی شہر میں واقع عظیم تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے تعلیمی معیار کو دیکھ کر امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی زوجہ جل بائیڈن متاثر ہوگئی تھیں۔

سنہ 2013 میں جو بائیڈن اور ان کی زوجہ جل بائیڈن کے بھارتی دورے کے آخری مرحلوں کے دوران جل بائیڈن نے بھارت کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام گرلس کالج میں طالبات سے خطاب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details