امریکی فوڈ ایجنسی کے سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ ایک طرف دنیا کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹ رہی ہے دوسری جانب ایک بڑی تعداد بھوک جیس وبا کا بھی شکار ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی نے یو این سیکوریٹی کاونسل کو بتایا کہ اس سے پہلے کہ بھکمری ایک بڑا مسئلہ بن جائے وہ عالمی رہنماؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کو سنہ 2020 میں بدترین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔