سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی اور خوبصورت لمحہ ہے، ابھی تو شروعات ہوئی ہے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں اور بھی بہت کچھ ہونا ہے۔
امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی لمحہ، سینیٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم
مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سے بچنے کے سلسلہ میں سینیٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ سزا سے تو بچ گئے تاہم سینیٹ میں 57 ارکان نے ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ ری پبلکن کے 7 ارکان نے بھی ٹرمپ کے خلاف سزا کے حق میں ووٹ دیئے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی تاریخ میں مواخذے کا دو بار سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جب کہ امریکہ میں مواخذے کی یہ اب تک کی چوتھی کارروائی ہے اور کسی سابق صدر کے خلاف مواخذے کا یہ پہلا مقدمہ تھا۔ جب کہ ماضی میں ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔ امریکی سینیٹ نے سابق صدر کو بری کردیا،57 ممبران نے مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 7 ری پبلکن اراکین نے بھی سزا کے حق میں ووٹ دیئے۔