اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے' - سینیٹر برنی سینڈرز

امریکی ریاست مشی گن اور دیگر ریاستوں میں بڑی جیت کے ساتھ ہی سابق نائب صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے لئے اپنی امیدواری کو اور مضبوط کر لی ہے۔

'ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے'
'ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے'

By

Published : Mar 11, 2020, 12:39 PM IST

امریکی صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقابلہ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے دو امیدواروں سابق نائب صدر جو بائیڈن اور سینیٹر برنی سینڈرز میں سے جوبائیڈن کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

ویڈیو: ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے

اکثریت حاصل کرنے کے بعد جوبائیڈن نے سینیٹر برنی سینڈرز سے کہا ہے کہ 'ہمارے مقاصد یکساں ہیں۔ ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے'

سابق نائب صدر جوبائیڈن پارٹی انتخاب میں واضح اکثریت کے بعد پرجوش انداز میں

جوبائیڈن نے منگل کو مشی گن اور دیگر ریاستوں میں جیت کے ساتھ ہی ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ پر قابو پالیا ہے۔ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقابلے کے لیے بائیں بازو کے امیدورا برنی سینڈرز کو شکست دے دیا ہے۔

فلاڈیلفیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے قومی ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ 'وہ امریکہ جیسی قوم کی راہنمائی کریں گے'۔

انہوں نے اپنے خطاب میں برنی سینڈرس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'ہم ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں اور ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا دیں گے'۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ رواں برس نومبر میں امریکہ کے صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہوں گے وہیں ڈیموکریٹک پارٹی کے دو امیدوارں جو بائیڈن اور سینیٹر برنی سینڈرز میدان میں ہیں۔

سینیٹر برنی سینڈرز

اس ہفتہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حتمی امیدوار کے لیے 'پارٹی میں اندرونی انتخاب' ہوا تھا۔ جس میں واضح اکثریت جوبائیڈن کو حاصل ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details