اردو

urdu

ETV Bharat / international

Afghan Foreign Minister: ہم امریکہ سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں - Afghan Foreign Minister on relationship with US

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ Afghan Foreign Minister مولوی عامر خان متقی کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، افغانستان کو غیر مستحکم کرنا یا کمزور افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

Afghan Foreign Minister, Amir Khan Muttaqi
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی عامر خان متقی

By

Published : Dec 13, 2021, 11:00 PM IST

افغانستان کے وزیر خارجہ Afghan Foreign Minister مولوی عامر خان متقی نے ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکہ اور پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور اس کا امریکہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کچھ پابندیاں، جو ہم افغانستان کے خلاف دیکھتے ہیں، جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی عامر خان متقی

طالبان کے ایک اعلیٰ رہنما نے کہا کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمران لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم اور ملازمتوں کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان کے 34 میں سے 10 صوبوں میں لڑکیاں بارہویں جماعت تک اسکول جارہی ہیں، جبکہ نجی اسکول اور یونیورسٹیز بلا روک ٹوک کام کررہی ہیں۔

افغان وزیر خارجہ Afghan Foreign Minister مولوی عامر خان متقی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنا یا افغان حکومت کا کمزور ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک ایسا افغانستان ہو، جو کسی کے ساتھ تنازع میں نہ ہو اور وہ مستقبل میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ 10 بلین منجمد افغان اثاثوں کو جاری کیا جائے، ہر گزرتےدن کیساتھ ہم تجربہ اور مزید پیشرفت حاصل کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے انتظامیہ میں، سیاست میں، ملک کی ترقی کے شعبے میں یہاں تک کہ قوم اور دنیا کے ساتھ رابطے میں ترقی کی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم مزید تجربہ حاصل کریں گے اور مزید ترقی کریں گے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ Afghan Foreign Minister نے کہا کہ بدقسمتی سے امارت اسلامیہ افغانستان کے خلاف ہمیشہ الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔اگر امریکی میرین جنرل فرینک میکینزی کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ القاعدہ کا افغانستان کے اندر اثرو رسوخ بڑھ گیا ہے تو وہ فراہم کرے۔میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی عامر خان متقی نے اخیر میں کہا کہ میرا آخری پوائنٹ امریکہ، امریکی قوم اور امریکی حکومت پر ہے۔آپ ایک عظیم اور بڑی قوم ہیں، اور آپ کے پاس اتنا صبر اور بڑا دل ہونا چاہیے کہ آپ افغانستان کے بارے میں بین الاقوامی اصولوں کی بنیاد پر پالیسیاں بنائیں اور افغانستان سے اختلافات کو ختم کر کے ہمارے درمیان فاصلے کم کریں اور اچھے تعلقات کا انتخاب کریں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details