امریکہ میں لاس اینجلس کاؤنٹی کی ایک اعلیٰ عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ان کے والد جیمز اسپیئرز کے تحفظ (کنزرویٹر شپ) سے آزاد کردیا ہے۔
این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کی جج برینڈا پینی نے جمعہ کو ایک سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے برٹنی اسپیئرز پر ان کے والد جیمز اسپیئرز کا 13 سالہ تحفظ ختم کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب برٹنی اسپیئرز اپنے پیشہ ورانہ، سماجی اور مالیاتی فیصلے خود کرسکیں گی۔