اردو

urdu

کورونا وائرس کے پیش نظر ڈزنی لینڈ کے پارکس بند

By

Published : Mar 15, 2020, 3:25 PM IST

دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا درجہ رکھنے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ڈزنی نے دنیا بھر میں اپنے تمام پارکس کو کووِڈ-19کے خدشے کے پیش نظر بند کرنا شروع کردیا ہے۔

کورونا کے پیش نظر ڈزنی لینڈ کے پارک بند
کورونا کے پیش نظر ڈزنی لینڈ کے پارک بند

تفریحی صنعت کا درجہ رکھنے والی امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی ڈزنی نے دنیا بھر میں واقع اپنے تمام پارکس کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔

کورونا کے پیش نظر ڈزنی لینڈ کے پارک بند

ڈزنی امریکا کی ایک ایسی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو انٹرٹینمنٹ، فیشن اور آن لائن کاروبار کی مختلف کمپنیاں اور ادارے چلاتی ہے، اس کمپنی کے امریکا، ایشیا اور یورپ میں ڈزنی لینڈ اور ڈزنی تھیم پارک کے نام سے ایڈونچرز سائنس فکشن پارک بھی موجود ہیں۔

ڈزنی کمپنی کے امریکا، ایشیا اور یورپ میں مجموعی طور پر 11 پارک ہیں، جن میں سے امریکا اور یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود پارک کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ملٹی نیشنل اور ملٹی پرپز انٹرٹینمنٹ کمپنی نے امریکی ریاست فلوریڈا، کیلی فورنیا اور یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس کے تھیم پارک کو فوری طور بند کردیا جب کہ کمپنی نے دیگر پارکس کو بھی 15 مارچ سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایشیا، یورپ اور امریکا کے مختلف پارکس میں 15 مارچ تک کی بکنگ کروانے والے افراد کے لیے مزید 2 دن تک پارکس کھلا رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ کے بعد والی تمام بکنگ منسوخ کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1441 ہوگئی

ڈزنی کی جانب سے پارکس کو بند کیا گیا ہے، وہیں ہولی وڈ فلموں کی نمائش بھی مؤخر کردی گئی ہے جب کہ چین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی سینما گھروں کو بند کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details