اردو

urdu

ETV Bharat / international

چینی صحافیوں کے ویزے کی مدت میں تخفیف - صحافیوں کے ویزے کی مدت کم کر تین ماہ

امریکہ نے چینی صحافیوں کے ویزے کی مدت کم کرکے تین ماہ کے لئے کر دی ہے۔

چینی صحافیوں کے ویزے مدت میں تخفیف
چینی صحافیوں کے ویزے مدت میں تخفیف

By

Published : May 9, 2020, 10:08 AM IST

Updated : May 9, 2020, 1:06 PM IST

امریکہ اور چین میں کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ کے پھیلاؤ کے سلسلے میں جاری الزام تراشیوں کے درمیان امریکہ نے چینی صحافیوں کے ویزے کی مدت کم کرکے تین ماہ کے لئے کر دی ہے۔

ہوم سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'چینی صحافیوں کو ان کے کام ختم ہونے تک کے لئے ویزے کی مدت فراہم کی جائے گی اور یہ مدت 90 دن سے زائد نہیں ہوگی'۔

چینی صحافیوں کے ویزے مدت میں تخفیف

محکمہ نے بتایا کہ فی الحال کسی غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے لئے کوئی مستقل مدت نہیں تھی لیکن نئی ہدایات میں چین کے صحافی تین ماہ سے زائد وقت کے لئے امریکہ میں نہیں ٹھہر سکیں گے ۔

Last Updated : May 9, 2020, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details