اردو

urdu

ETV Bharat / international

میکسیکو کے جیل میں تشدد، 19 قیدی ہلاک - میکسیکو کے جیل میں تشدد کی خبر

امریکی ریاست میکسیکو سٹی کے ہونڈورس میں ایل پوروینیر جیل میں قیدیوں کے گروپوں کے مابین ہوئی لڑائی میں کم از کم 19 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

میکسیکو کے جیل میں تشدد،  19 قیدی ہلاک
میکسیکو کے جیل میں تشدد، 19 قیدی ہلاک

By

Published : Dec 23, 2019, 3:29 PM IST

مقامی اخبار ہورالڈو کے مطابق ایل پوروینیر جیل میں ہوئے تشدد میں کم از کم 19 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کی جیلوں میں ہوا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چاقو سے زخمی دو لوگوں کو ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ جیل حکام نے ہنگامی اقدامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے۔
خیال رہے کہ 21 دسمبر کو ہونڈورس کے بندر گاہی شہر تیلا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہوئی لڑائی میں 18 لوگ ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
حکومت نے 18 دسمبر کو ملک کے جیل نظام پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مسلح دستوں کے کنٹرول میں دے دیا تھا۔
مختلف رپورٹوں کے مطابق 8000 کی گنجائش والی ہونڈورس کی جیلوں میں 20000 قیدی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details