اردو

urdu

ETV Bharat / international

مادورو نے مبصرین کے وفد سے ملاقات کی

وینزویلا میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں، تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اپوزیشن لیڈر، جان گوآئڈو نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

nicolus
nicolus

By

Published : Dec 6, 2020, 5:10 PM IST

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ہفتے کے روز روسی وفد اور مبصرین سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کے لئے ملاقات کی۔

مسٹر مادورو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا ہے'انہوں نے ہفتہ کے روز روس، ایران اور ترکی کے مبصرین کے وفد سے ملاقات کی'۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہفتہ کے روز بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس سے بھی ملاقات کی۔ مسٹر مورالس وینزویلا کے لئے بولیوین مبصرین وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، کاراکس میں روسی سفارت خانے کی اطلاع دی تھی کہ ایک اعلی سطح کا روسی وفد معائنہ کے لئے وینزویلا کے دارالحکومت پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
فرانس: مخالف سکیورٹی قانون احتجاج کے دوران 60 سے زائد زیرِ حراست

اتوار کے روز وینزویلا میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں، تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اپوزیشن لیڈر، جوآن گوآئڈو نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details