وینزویلا نے روس، چین اور کیوبا کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین تیار کرنے اور روس کی ویکسین کے تجربہ میں تعاون کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اطلاع وینزویلا کے افسران نے دی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق پریزیڈینشیل کمیشن کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگ نے کہا کہ 'ہم نے اس کے بارے میں بات کی ہے اور ویکسین بنانے کے لئے اپنا تعاون دینے کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ہم چین اور روس کے ساتھ کیوبا سے بھی اس معاملہ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔'