اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی پابندیوں پرونیزوئیلا کا اعتراض

ونیزوئیلا نے کہا وہ امریکی پابندیوں کے معاملے کو بین الاقوامی کرائم کورٹ سے رجوع کرے گا۔

By

Published : Jun 19, 2020, 2:29 PM IST

امریکی پابندیوں پر،ونیزوئیلا کا اعتراض
امریکی پابندیوں پر،ونیزوئیلا کا اعتراض

ونیزوئیلا نے اقوام متحدہ سے امریکہ کی طرف سے اس پر لگائی گئیں نئی یکطرفہ پابندیوں پر اپنا موقف واضح کرنے کی اپیل کی ہے۔

ونیزوئیلا کے وزیر خارجہ جارج اریجا نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی۔

اریجا نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ’’ امریکہ ونیزوئیلا کو مسلسل چاروں طرف سے گھیرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسے (امریکہ) لگتا ہے کہ ہم تیل کی برآمدات نہیں کرپائیں گے اور ونیزوئیلا کے لوگوں کوغذائی اجناس، دوائیں اور پٹرولیم مصنوعات کے بغیر رہنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کو اس پر ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔ ہم اس معاملے میں بین الاقوامی کرائم کورٹ جائیں گے‘‘۔

امریکہ نے کل میکسکو واقع ونیزوئیلائی کمپنیوں اور شہریوں پر نئی پابندیاں لگائی ہیں۔ اس سے پہلے بھی امریکہ نے 2014 سے ہی ونیزوئیلا پر کئی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details