اردو

urdu

ETV Bharat / international

وہ ٹھیک ہیں، لیکن اگلے چند دن اصل امتحان ہوں گے: ٹرمپ - امریکی صدر کی صحت کی خبر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہیں، وائٹ ہاوس کے قریب والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ کورونا کی تشخیص کے بعد ٹرمپ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

وہ ٹھیک ہیں، لیکن اگلے چند دن اصل امتحان ہوں گے: ٹرمپ
وہ ٹھیک ہیں، لیکن اگلے چند دن اصل امتحان ہوں گے: ٹرمپ

By

Published : Oct 4, 2020, 2:27 PM IST

امریکی صدر نے سنیچر کی شام ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، کالا کوٹ اور بغیر ٹائی کے قیمض پہنے صدر ٹرمپ نے والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا 'جب میں یہاں آیا تھا تو میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن اب میری طبیعت میں افاقہ ہے اور میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔'

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں اصل امتحان آنے والے دنوں میں ہو گا، ہم دیکھتے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں میری صحت کے حوالے سے کیا ہوتا ہے۔'

'انھوں نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔' خیال رہے کہ تین نومبر کو امریکہ میں میں صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے جس میں ٹرمپ کے مد مقابل جو بائیڈن ہیں۔

جمعے کو صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے خود کو متاثر متاثر پائے جانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ان کی انتخابی مہم اور انتخابات سے قبل ان کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج کی نامزدگی کی کوششوں پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں جمعے کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details