امریکہ 40 ہائیپرسونک میزائلوں کا تجربہ کرے گا - 40 ہائیپرسونک میزائلوں کا تجربہ
امریکہ اگلے چاربرسوں کے دوران بحر الکاہل کے خطے میں ہائپرسونک میزائلوں کے کم از کم 40 تجربے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے تحقیق و انجینئرنگ ڈویژن کے ڈائریکٹر مارک لیوس نے بدھ کے روز یہ معلومات فراہم کی ۔
مسٹر لیوس نے کہا ’’اگلے چند برسوں کے دوران ہم نے ہائپرسونک میزائل کے 40 سے زیادہ تجربے کرنے کی منصوبہ بندی کی ۔ ہم پانی کے اوپر بالخصوص بحر الکاہل کے خطے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیت کا تجربہ کر رہے ہیں۔ وہاں ہم نے ایکس 51 کا تجربہ کیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ہتھیار نظام کے شعبے میں روس اور چین بہت آگے ہیں، اس کے جواب میں ٹرپ انتظامیہ کی طرف سے ہائپرسونک میزائل پروگرام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ امریکہ کے دفاعی سائنسدان کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے یہ ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔ لیکن روس ہائپرسونک میزائل تجربے میں بہت آگے ہے۔