اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن - ای ٹی وی بھارت کی خبر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ان کے اقتدار میں رہنے تک ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔

Biden
بائیڈن

By

Published : Jun 29, 2021, 12:53 PM IST

بائیڈن نے اسرائیلی صدر رووین ریولن سے ملاقات سے قبل کہا ’’آج ہم ایران سمیت مختلف چیلنجوں کی وسعت پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں۔ میں آپ سے کہہ سکتا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کبھی نہیں ملے گا‘‘۔

جو بائیڈن کے یہ ریمارکس امریکی فوج کے ذریعہ عراق میں امریکی مفادات پر حملوں کے ردعمل میں شام عراق کے سرحدی علاقے میں امریکی فوج کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ اور کاتب سید الشہدا کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کے ایک دن بعد آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Floyd Family Reacts to Sentence: 'ہمیں عمر قید اور مجرم کو ساڑھے 22 سال کی سزا دی گئی'

اس سے قبل پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ حملے امریکی آئین کے آرٹیکل 2 کے تحت جائز ہیں جو صدر کو امریکی مفادات کے دفاع کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کا حق دیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details