اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کا فائزر۔ موڈرنا ویکسین لینے والوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت - فائزر یا موڈرنا

امریکی حکومت نے فائزر یا موڈرنا کی کورونا ویکسین لگوانے والے چند افراد میں امراض قلب کی شکایت ملنے کے بعد ان کمپنیوں کی ویکسین لینے والے سبھی لوگوں سے دل سے متعلق علامات پر نگاہ رکھنے کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

US warns Pfizer and Modern vaccine recipients to monitor heart symptoms
امریکہ کا فائزر۔ موڈرنا ویکسین لینے والوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت

By

Published : Jun 24, 2021, 11:55 AM IST

امریکی حکومت 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سفارش کر رہی ہے اس کے باوجود امراض کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے معلوم اور ممکنہ فوائد مایوکارڈیٹس یا پیریکارڈیٹس (بڑھا ہوا دل) کا خطرہ سمیت تمام معلوم اور ممکنہ خطرات سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ مایوکارڈیٹس اور پیریکارڈیٹس کے بیشتر مریضوں نے علاج اور آرام کے بعد بہتر محسوس کیا۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے تجاوز

حالانکہ پریس ریلیز میں ویکسین لینے والوں سے سینے میں درد، سانس لینے میں تکلیف، تیز دھڑکن، گھبراہٹ جیسی علامات میں سے کچھ بھی نظر آنے پر طبی مشورہ لینے کو کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن دونوں ویکسینوں کے ساتھ مل کر یکساں طور پر الرٹ کرنے کی امید کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details