افغانستان میں امریکی سفارتی مشن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اتوار سے ویزا آپریشن معطل کر دیا ہے۔
امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ "فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر سفارت خانہ کے مشاورتی سیکشن میں 13 جون سے ویزا کے تمام آپریشن معطل رہیں گے"۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن کا شیڈول طے ہو گیا ہے وہ ویزا آپریشن دوبارہ شروع ہوتے ہی انہیں دوبارہ ترتیب دے سکیں گے۔
سفارتی مشن نے کہا کہ "ہم درخواست دہندگان کو ہونے والی تکلیف محسوس کر سکتے ہیں اور اس پر ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم اپنے ملازمین اور درخواست دہندگان کی صحت کی حفاظت کو سب سے مقدم رکھتے ہیں"۔