اردو

urdu

امریکہ: کورونا متاثرین میں 11 فیصد افراد کی 25 سال سے کم عمر

امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر نیو یارک ہے، اسٹیٹ میں اتنے زیادہ مریض ہو گئے ہیں کہ آئیسولیشن بیڈ کم پڑ رہے ہیں۔

By

Published : Apr 10, 2020, 3:16 PM IST

Published : Apr 10, 2020, 3:16 PM IST

america
america

امریکہ میں کورونا متاثرین میں 100 میں سے 11 فیصد لوگ 25 سال سے کم عمر کے ہیں، 17 فیصد لوگ 25 سے 45 سال کی عمر کے ہیں اور 21 فیصد لوگ 45 سے 65 سال کی عمر میں ہیں۔

وائٹ ہاوس سے شائع ہوئے ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار 500 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 4 لاکھ 62 ہزار 200 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

وائٹ ہاوس ڈیٹا میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ امریکہ میں کوورونا وائرس سے متاثرین میں سب سے زیادہ مردوں کی تعداد ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین آتا ہے اور پھر اٹلی۔

اسپین میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 222 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 447 تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں اٹلی میں ایک لاکھ 43 ہزار 626 افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 18 ہزار 279 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، یاد رہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اٹلی سب سے آگے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details