اردو

urdu

ETV Bharat / international

بمباری کی دھمکی کے بعد امریکی یونیورسٹیوں کو خالی کرنے کا حکم - نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی

کولمبیا یونیورسٹی نے ٹویٹر پر بتایا کہ یونیورسٹی کی عمارتوں کو اتوار 7 نومبر کی شام تقریباً 14.30 بجے بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔ نیویارک پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

US universities ordered to evacuate after bomb threat
بمباری کی دھمکی کے بعد امریکی یونیورسٹیوں کو خالی کرنے کا حکم

By

Published : Nov 8, 2021, 10:42 PM IST

امریکہ میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سمیت ملک کی کئی یونیورسٹیوں کو بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی نے ٹویٹر پر کہا’’یونیورسٹی کی عمارتوں پر اتوار 7 نومبر کی شام تقریباً 14.30 بجے بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔ نیویارک پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔"

بشکریہ کولمبیا یونیورسٹی ٹویٹر

نیویارک پولیس نے تاہم ان دھمکیوں کو قابل اعتبار نہیں سمجھا لیکن وہ ضروری تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثناء نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی نے بھی اسی طرح کے خطرے کی اطلاع دی ہے۔ یونیورسٹی نے ٹویٹ کیا’’بم کے خطرے کے بارے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ عمارت میں تلاشی جاری ہے۔ برائے مہربانی فی الحال سنٹرل کیمپس آنے سے گریز کریں۔‘‘

دوسری جانب، روڈ آئی لینڈ کے پروویڈنس میں واقع براؤن یونیورسٹی نے کہا کہ اتوار کے روز کیمپس کی متعدد عمارتوں کو بم کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں دوبارہ داخلے کے لیے کلیئر کردیا گیا۔

اس سے قبل جمعہ کے روز کنیکٹی کٹ ریاست میں واقع ییل یونیورسٹی کی متعدد عمارتوں کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کرالیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details