مارک ایسپر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا’’ عراق سے فوج کو واپس بلانے کے تعلق سے کسی معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘‘۔
'امریکی فوج کی عراق چھوڑنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں' - عراق چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے امریکی فوج کے عراق چھوڑنے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'عراق سے امریکی فوج کو واپس بھیجنے کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔'
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر
واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ میں غیر ملکی فوج کی طرف سے ملک کی فضائی حدود اور دیگر ذرائع کو استعمال کرنے کے خلاف اور فوج کو واپس ان کے ملک بھیجنے کے لئے قرارداد منظور کی گئی ہے۔
تاہم مارک ایسپر نے امریکی فوج کے واپس جانے کی رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے ۔