اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ نے بھارت سے سفر پر پابندی عائد کی - etv bharat urdu

کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے بھی بھارت سے عارضی طور پر مسافروں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ برطانیہ نے احتیاطی بنیاد پر بھارت کو "ریڈ لسٹ" میں شامل کیا۔

US to restrict
US to restrict

By

Published : May 1, 2021, 9:32 AM IST

Updated : May 1, 2021, 11:31 AM IST

بھارت میں کووڈ 19 کے معاملات میں غیر معمولی اضافے کے درمیان ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے بھارت سے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ این بی سی نیوز کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق امریکی شہریوں، مستقل رہائشیوں یا دیگر مستثنیٰ افراد پر نہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ ''بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز کے مشورے پر انتظامیہ فوری طور پر بھارت سے سفر پر پابندی لگائے گا۔ بھارت میں کووڈ 19 کے معاملات میں بے انتہا اضافے اور کئی قسم کے اسٹرین ملنے کے بعد اس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کا اطلاق منگل 4 مئی کو ہوگا"

بھارت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات کا شکار ہے۔

جمعہ کو ملک میں 3.86 لاکھ نئے کوڈ 19 کے کیسز اور 3،498 اموات کی اطلاع ملی۔

اپریل میں کووڈ 19 کے واقعات میں اضافے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے بھارت جانے والے مسافروں کے لئے '' لیول 4 '' انتباہ جاری کیا، جس میں ان سے بھارت جانے سے گریز کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

بہت سے ممالک نے کووڈ 19 میں اضافے کے دوران بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے بھارت سے عارضی طور پر مسافروں کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ برطانیہ نے احتیاطی بنیاد پر بھارت کو "ریڈ لسٹ" میں شامل کیا۔

Last Updated : May 1, 2021, 11:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details