امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو متنبہ کیا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف مضبوط اور فیصلہ کن کاروائی کرے۔
کیونکہ اب اگر بھارت پر کوئی شدت پسندانہ حملہ ہوا تو پھر اسلام آباد کے لئے کافی مشکل ہو جائے گی۔

امریکہ کے انتظامی امور کے ایک افسر نے بتایا کہ ' یہ ضروری ہے کہ پاکستان جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسے شدت پسند تنظیموں اور ان کے رہنماوں کے ٹھکانوں پر قابو پانے کے لئے مضبوط اور فیصلہ کن کاروائی کرے تاکہ دوبارہ کشیدگی جیسی صورت حال نہ پیدا ہو۔
افسر نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے ان تنظیموں کے خلاف کوئی مضبوط اور مؤثر کاروائی نہیں کی گئی تو کو ئی بھی حملہ پاکستان کے لئے بڑی مشکلات کھڑا کر سکتا ہے اور اس سے مزید کشیدگی کے امکانات ہیں۔