امریکہ میں پیش آنے والے فائرنگ، حملے اور دیگر اندورنی واقعات کے پیش نظر امریکی صدر بائیڈن نے داخلی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی منصوبہ پیش کردیا ہے۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ داخلی دہشت گردی نفرت، تعصب اور انتہا پسند نظریات کے باعث پھیلتی ہے، داخلی دہشت گردی کی وجوہات پر توجہ دیکر انہیں درست کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ داخلی دہشت گردی کا خاتمہ قومی حکمت عملی کی اولین ترجیح ہے، ہر سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اطلاعات کا تبادلہ ہوگا، نسلی، علاقائی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، چھ جنوری جیسے واقعات سلامتی، جمہوریت اور اتحاد کیلئے خطرناک ہے۔