اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کامیاب - ہائپرسونک میزائل

امریکہ کی جانب سے تیار کیے جانے والے ہائپرسونک میزائل جوہری صلاحیت کے حامل نہیں ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس ہائپرسونک میزائل کی رفتار کسی بھی دوسرے میزائل کے رفتار کے مقابلے 17 گنا زیادہ تیز ہوگی۔'

امریکہ کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کامیاب
امریکہ کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کامیاب

By

Published : Jul 18, 2020, 3:27 PM IST

امریکی فوج نے حال ہی میں ایک ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا جو آواز کی رفتار سے 17 گنا زیادہ تیز رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے ایک ہائپرسونک گلائڈ باڈی کا تجربہ کیا تھا، جو کامیاب ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں بحراہل الکاہل میں میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔

دفاعی عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکی فوج رواں سال کے آخر میں ایک ہائپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کرے گی۔ اس رپورٹ میں امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تیار کیا جانے والا ہائپرسونک میزائل جوہری صلاحیت کے حامل نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائپرسونک میزائل کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کسی بھی دوسرے میزائل کے مقابلے میں '17 گنا زیادہ تیز ہے۔

محکمہ دفاع اگلے چار برسوں میں بحر الکاہل پر ہائپرسونک میزائلوں کے کم از کم 40 فلائٹ ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details