اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کا عمل روکنے کی قرارداد مسترد - جانبدارانہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حلف لیا

امریکی کانگریس ایوان بالا یعنی سینیٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کے عمل کو غیر آئینی قرار دینے کے ریپبلکن رکن رینڈ پال کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔

senate rejects GOP motion to declare trump impeachment trial unconstitutional
امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کیخلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

By

Published : Jan 27, 2021, 9:50 PM IST

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذہ کا عمل روکنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد

ریپبلکن رکن رینڈ پال نے سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی، جسے 55-45 کے فرق سے سینیٹ نے ووٹ دے کر اسے مسترد کر دیا۔

ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے رکن رینڈ پال نے کہا کہ ایوان میں ووٹنگ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سابق صدر کو مواخذے کے عمل سے مستثنیٰ کر دیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں: چین کا روس-امریکہ کے درمیان تخفیف اسلحہ معاہدے کے توسیع کا خیرمقدم

وہیں، امریکی سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی مواخذے کے مقدمے کی سماعت میں جانبدارانہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حلف لیا۔

خیال رہے کہ امریکہ کے کیپٹل ہل میں 6 جنوری سنہ 2021 کو تشدد بھڑکانے کے الزام میں ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کا عمل شروع کرنے کے لیے قرارداد لایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details