امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے امکانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کا ٹیکا تیار کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
انتونوف نے کہا 'مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے ملک کورونا کے خلاف لڑائی میں بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کرسکتے ہیں ، جس میں اس وبا کی روک تھام کے لئے مناسب علاج تیار کرنا بھی شامل' ۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روس نے نیویارک میں طبی سامان بھیجا ہے۔ نیویارک کورونا سے سب سے زائد متاثر ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 8 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 371 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار 863 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔