اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں ریگل سنیما نے اپنے سبھی 543 تھیٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا

امریکہ میں ریگل، دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی ہے جس کے 42 ریاستوں میں 543 تھیٹر اور 7155 اسکرین ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ سبھی تھیٹرز گزشتہ مارچ سے بند پڑے ہیں۔

sdf
fds

By

Published : Oct 6, 2020, 12:51 AM IST

امریکہ کی دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی ریگل سنیما کورونا وائرس سے ہونے والے مالی نقصان کی وجہ سے امریکہ کے تمام 543 تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی۔

ریگل برطانوی پیرنٹ کمپنی سنے ورلڈ ہے۔ تاہم ہفتہ کے آخر میں 50 ریگل تھیٹر پر کام کیا جائے گا۔

سنے ورلڈ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ 'ہم برطانیہ اور امریکہ میں سنیما کو عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز کی تصدیق کرتے ہیں لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ ہوتے ہی ہم اپنے تمام عملے کو مطلع کردیں گے'۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ریگل اے ایم سی کے بعد دوسری بڑی سنیما تھیٹر کمپنی ہے جس کے 42 ریاستوں میں 543 تھیٹر اور 7155 اسکرین ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ سبھی تھیٹرز گزشتہ مارچ سے بند پڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details