امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ ان کارگو جہازوں کا استعمال وینزویلا کی پٹرولیم مصنوعات کیوبا کو برآمد کرنے میں کیا جا رہا تھا۔
وینزویلا کےچھ مال بردار جہازوں پر امریکی پابندی - امریکہ نے وینزویلا کے پیٹرولیم مصنوعات والے بحری جہازوں پر پابندی
امریکہ نے وینزویلا کے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ات وبرآمدات کرنے والے چھ مال بردار بحری جہاز وں پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
![وینزویلا کےچھ مال بردار جہازوں پر امریکی پابندی وینزویلا کےچھ مال بردار جہازوں پر امریکی پابندی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5264523-107-5264523-1575447380804.jpg)
وینزویلا کےچھ مال بردار جہازوں پر امریکی پابندی
بیان کے مطابق وزارت خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کنٹرول آفس نے چھ کارگو بحری جہاز وں کی شناخت کرکے ان پر نئے سرے سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ نے ’انكارو‘، ’لوئیسا کیسیریس ڈی ارسمنڈي‘، ’مینوئیلا سائنز‘، ’پیرامیكوني‘،’ تیرےپيما‘ اور’ يارے ‘نامی مال بردار جہازوں پر پابندی لگادی ہیں۔