اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات: عدالت سے ٹرمپ کو جھٹکا - US presidential election

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن اور جارجیا میں عدالت میں عرضی داخل کی تھی کہ، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالت 'ابسنٹی بیلٹس' کی گنتی کو روک دے، لیکن عدالت نے ٹرمپ کے ذریعہ داخل کی گئی عرضی کو مسترد کر دیا۔

sdf
dsf

By

Published : Nov 6, 2020, 7:54 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت کی جانب سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ٹرمپ کی اس عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے انتخابات میں دھاندھلی کی بات کہ کر ووٹ شماری رکوانے کی بات کہی تھی۔

ٹرمپ نے مشی گن اور جارجیا میں عدالت کو کہا تھا کہ وہ 'ابسنٹی بیلٹس' کی گنتی کو روک دے، لیکن عدالت نے ٹرمپ کے ذریعہ داخل کی گئ عرضی کو مسترد کر دیا۔

مشی گن کورٹ آف کلیمس کی جج سنتھیا اسٹیفنس نے یہ کہ کر عرضی کو خارج کر دیا کہ مشی گن کے سکریٹری آف اسٹیٹ مقامی ووٹ شماری کے عمل میں شامل نہیں ہیں۔

اسی طرح جارجیا میں بھی جج جیمس ایف باس نے ووٹ شماری روکنے کی عرضی کو خارج کر دیا۔

وہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے وسکونسن میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details