اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدر اسپتال سے فارغ

امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ بھی کورونا متاثر ہو گئے تھے۔

US President
US President

By

Published : Oct 6, 2020, 12:44 PM IST

Updated : Oct 6, 2020, 3:27 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تین دن بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر تھے اور انہیں والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ وہ پیر کی شام ماسک پہنے ہوئے اسپتال سے باہر آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ’’میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے اپنی زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاؤس میں دوسروں میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ان میں سے کچھ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے ان کے صدارتی انتخابات کی مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔

واضح ہو کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسیز کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ بھی کورونا متاثر ہو گئے تھے، جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے تمام اہلکاروں اور مشیروں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی تھی جو روزانہ کی بنیاد پر صدر ٹرمپ سے رابطے میں آئے تھے۔

اطلاع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور قریبی ساتھی ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد صدر ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا کے نمونے بھی لئے گئے اور کورونا وائرس کی جانچ ہوئی تھی۔

Last Updated : Oct 6, 2020, 3:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details