امریکہ، ایران جوہری معاہدے سے پابندی ہٹانے کو تیار - etv bharat urdu
یوروپ کی مصالحت کاری میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہو گیا ہے۔
امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اشارہ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران ایٹمی ڈیل پر واپسی کے لئے ضروری اقدامات پر تیار ہے۔
یوروپ کی مصالحت کاری میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہو گیا ہے۔
ایران کے مذاکرات کار عباس اراغچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی اور جمعہ کو ایک اور ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
(یو این آئی)