امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹا کے چیمبرلین کے بیرونی علاقے میں ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں طیارہ حادثہ، نو افراد ہلاک، تین زخمی مقامی براڈ کاسٹر كے ایس اے فوائی برولے کاؤنٹی کی اٹارنی ٹریسا مولے روسو کے حوالہ سے بتایا کہ طیارہ حادثے کے شکار افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ اس وقت ہوا جب 12 افراد کو لے کر جا رہا ایک انجن والا ہوائی جہاز پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
این بی سی نیوز کے مطابق طیارہ ریاست ایڈاہو کے ایڈاہو فالز جا رہا تھا۔ خیال رہے، حادثہ سے قبل نیشنل ویدر سروس نے موسم خراب ہونے اور طوفان کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔